image description

تعارف

سینٹر فار پیس، سیکیورٹی اینڈ ڈیویلوپمنٹل سٹڈیز (سی پی ایس ڈی) دادا بھا ئ فاؤنڈیشن سے منسلک ایک غیر منافع بخش قومی پالیسی کا تحقیقی ادارہ ہے ،جو کراچی اور اسلام آباد میں کام کر رہا ہے۔سی پی ایس ڈی ایک آزاد، غیر سیاسی اور کثیر الجہتی فورم ہے، جو قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے سکیورٹی، سیاسی اور معاشی مسائل پر تحقیق کرتا ہے۔ یہاں علمی گفت وشنید اور اتفاقِ رائے کے ذریعے سے ترقیاتی، سماجی اور ثقافتی مسائل پر گہرائی سے تحقیقات کی جاتی ہے۔ سی پی ایس ڈی جدت خیالی، تخلیق کاری اور تجزیوں کی مدد سے فیصلہ سازی کو فروغ دیتا ہے۔

حدف

سی پی ایس ڈی کا مقصد بین الاقوامی معیار کا تحقیقی ادارہ بننا ہے، جہاں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ امن اور سلامتی کے مسائل پر تحقیق کی جاۓ





مقاصد

سی پی ایس ڈی کوشش کرتا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل پرغیر جانب دارانہ اور بے لاگ تجزیے کے ذریعے سے روشنی ڈالی جائے۔ روایتی اور غیر روایتی سیکورٹی مسائل کےتیزی سے بدلتے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے، سی پی ایس ڈی ماہرین، اداروں اور محققین کی مدد سے عالمی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

تحقیقاتی دلچسپی کے موضوعات‎

سی پی ایس ڈی کی توجہ معاشیات و ترقی، حکومتی نظم ونسق، امن و سلامتی اور جغرافیائی اقتصادیات سے منسلک موضوعات پر ہوگی۔ ہماری تحقیق اور تجزیے کا دائرہ اہم عنوانات تک پھیلا ہوا ہے جیسے کہ اسٹریٹجک قیادت، سماجی اقتصادی ترقی، انسانوں کا تحفظ، سماجی انصاف، عوامی اختیارات کا اضافہ، شہری انتظامی پالیسی، خارجہ پالیسی، رائےعامہ اور سفارت کاری۔ ہماری کوشش ہے کہ معاشی، سلامتی اور ترقیاتی پالیسی بنانے کے عمل میں حکومت کی مدد کریں جس کے لیے ہم میڈیا میں تشہیر، کانفرنس اور دیگر نشستوں کا انعقاد اور مقالات اور پالیسی تجاویز شائع کرتے ہیں۔ ہمارے ادارے کی خصوصی مشاورتی خدمات میں ممالک کی مکمل معلومات اور اِنہیں درپیش خطرات کا تجزیہ شامل ہے تاکہ نفسیاتی، سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی سطح پر منفی اثرات کو کم کرنے کی حکمت عملی مرتب کی جا سکے